QR CodeQR Code

مذہبی رواداری کا پرچار کرنیوالے مغربی ممالک اپنے گریبانوں میں جھانکیں، حاجی حنیف طیب

28 Nov 2019 17:45

ایک بیان میں نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ مغربی ممالک میں آئے روز حضرت محمد مصطفی (ص) اور قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور ان کی حکومتیں اور عالمی تنظیمیں اسے اظہار آزادی رائے کا نام دے کر دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفٰی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ بین المذاہب مکالمہ، انسانی حقوق کی علمبرداری اور مذہبی رواداری کا پرچار کرنے والے مغربی ممالک اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ کس طرح آئے روز اُن کے یہاں اسلام، مسلمانوں اور حضرت محمد مصطفٰی (ص)، صحابہ کرام اور مقدس کتاب قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور ان کی حکومتیں اور عالمی تنظیمیں اسے اظہار آزاری رائے کا نام دے کر دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں، یہ انتہائی افسوسناک اور دنیا بھر کے باشعور افراد کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 829539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829539/مذہبی-رواداری-کا-پرچار-کرنیوالے-مغربی-ممالک-اپنے-گریبانوں-میں-جھانکیں-حاجی-حنیف-طیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org