QR CodeQR Code

شیعہ کو شیعہ سے لڑانے کی سازش ہو رہی ہے، جسکی بڑی مثال نصیریت اور غالیت کا فتنہ ہے، محمد عباس

28 Nov 2019 18:04

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی کے صدر نے کہا کہ اسوقت پاکستان میں ملت جعفریہ کیخلاف بہت بڑی اور منظم سازش کرکے ملت جعفریہ کا چہرہ مسخ کیا جا رہا ہے، عقائد پر حملے، تقلید کی مخالفت بلکہ شیعہ عقائد کو اسٹیج حسینی سے بگاڑ کر پیش کرنے جیسی سازشیں، ملت میں انتشار کا باعث بن رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے اتحادِ ملت و استحکامِ پاکستان ڈویژنل کنونشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ملت جعفریہ کیخلاف بہت بڑی اور منظم سازش کرکے ملت جعفریہ کا چہرہ مسخ کیا جا رہا ہے، ماضی میں شیعہ سنی کو لڑایا گیا، اب شیعہ کو شیعہ سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، جس کی بڑی مثال نصیریت اور غالیت کا فتنہ ہے، عقائد پر حملے، تقلید کی مخالفت بلکہ شیعہ عقائد کو اسٹیج حسینی سے بگاڑ کر پیش کرنے جیسی سازشیں، ملت میں انتشار کا باعث بن رہی ہیں۔

ان معاملات کی روک تھام کے لئے آئی ایس او نے کنونشن کے آخری روز یعنی اتوار کو ہونے والی کانفرنس میں ”اتحادِ ملت کانفرنس“ عنوان ہی اسی لئے رکھا ہے، جس میں تمام اہل تشیع جماعتوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، تاکہ تمام جماعتیں مل کر اس فتنے کے سدباب کیلئے کوئی مشترکہ راہ حل نکالیں، آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ اور خط ولایت کی پیرو ہے اور اسی عزم اور نصب العین کے تحت ہم نے اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے اس کانفرنس کا انعقاد کیا ہے، جس میں اس سازش کے تدارک کیلئے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 829543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829543/شیعہ-کو-سے-لڑانے-کی-سازش-ہو-رہی-ہے-جسکی-بڑی-مثال-نصیریت-اور-غالیت-کا-فتنہ-محمد-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org