0
Thursday 28 Nov 2019 18:04

شیعہ کو شیعہ سے لڑانے کی سازش ہو رہی ہے، جسکی بڑی مثال نصیریت اور غالیت کا فتنہ ہے، محمد عباس

شیعہ کو شیعہ سے لڑانے کی سازش ہو رہی ہے، جسکی بڑی مثال نصیریت اور غالیت کا فتنہ ہے، محمد عباس
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے اتحادِ ملت و استحکامِ پاکستان ڈویژنل کنونشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ملت جعفریہ کیخلاف بہت بڑی اور منظم سازش کرکے ملت جعفریہ کا چہرہ مسخ کیا جا رہا ہے، ماضی میں شیعہ سنی کو لڑایا گیا، اب شیعہ کو شیعہ سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، جس کی بڑی مثال نصیریت اور غالیت کا فتنہ ہے، عقائد پر حملے، تقلید کی مخالفت بلکہ شیعہ عقائد کو اسٹیج حسینی سے بگاڑ کر پیش کرنے جیسی سازشیں، ملت میں انتشار کا باعث بن رہی ہیں۔

ان معاملات کی روک تھام کے لئے آئی ایس او نے کنونشن کے آخری روز یعنی اتوار کو ہونے والی کانفرنس میں ”اتحادِ ملت کانفرنس“ عنوان ہی اسی لئے رکھا ہے، جس میں تمام اہل تشیع جماعتوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، تاکہ تمام جماعتیں مل کر اس فتنے کے سدباب کیلئے کوئی مشترکہ راہ حل نکالیں، آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ اور خط ولایت کی پیرو ہے اور اسی عزم اور نصب العین کے تحت ہم نے اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے اس کانفرنس کا انعقاد کیا ہے، جس میں اس سازش کے تدارک کیلئے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 829543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش