QR CodeQR Code

فرانسیسی صدر پر دہشت گرد تنظیم کی مدد کا الزام

29 Nov 2019 11:44

ترک وزیرخارجہ میولت چووشولو نے گزشتہ روز پارلیمان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون دہشت گرد تنظیم کو اسپانسر کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترک وزیر خارجہ نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون پر دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ترک وزیرخارجہ میولت چووشولو نے گزشتہ روز پارلیمان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون دہشت گرد تنظیم کو اسپانسر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر دہشت گرد تنظیم کو اپنا اتحادی کہیں گے تو پھر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ترک وزیرخارجہ نےکہا کہ صدر میکرون یورپ کے لیڈر بننا چاہتے تھے مگر وہ ناکام ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ فرانسیسی صدر نے گزشتہ ماہ پیرس میں کردوں کے مسلح باغی گروپ سیرین ڈیموکریٹک فورس کی ترجمان سے مذاکرات کیے تھے، جس پر ترکی نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 829638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829638/فرانسیسی-صدر-پر-دہشت-گرد-تنظیم-کی-مدد-کا-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org