QR CodeQR Code

طلبہ یونینز پر پابندی جمہوریت کے منافی ہے، فواد چوہدری

29 Nov 2019 14:12

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر نے طلبہ یونینز کی بحالی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ یونینز پر پابندی جمہوریت کے منافی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے طلبہ یونینز کی بحالی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے طلبہ یونینز کی بحالی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ یونینز پر پابندی جمہوریت کے منافی ہے۔ واضح رہے کہ پروگریسیو سٹوڈنٹس کلیکٹیو، سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور ان کے ساتھ شامل دیگر طلبہ تنظیموں نے اپنی آواز بلند کرنے کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں 29 نومبر کو طلبہ یکجہتی مارچ کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 829679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829679/طلبہ-یونینز-پر-پابندی-جمہوریت-کے-منافی-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org