QR CodeQR Code

کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات

30 Nov 2019 14:55

ملزمان دکاندار سے نقدی چھیننے کے ساتھ ساتھ مرغی کا دس کلو گوشت بھی اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی، جس میں ملزمان دکاندار سے نقدی چھیننے کے ساتھ ساتھ مرغی کا دس کلو گوشت بھی اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہیں اور اب انوکھی وارداتیں بھی ہونے لگی ہیں۔ ایسی ہی ایک واردات شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں ہوئی جہاں تین ملزمان ایک مرغی کے گوشت کی دکان پر پہنچے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی۔ انہوں ںے دکاندار سے تقریباً 80 ہزار روپے چھینے اور اسی دوران ان کی نظر وہاں تیار دس کلو گوشت پر پڑی تو انہوں نے وہ گوشت بھی لوٹ لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملزمان کے چہرے انتہائی واضح ہیں، جبکہ ان کے تیسرے ساتھی نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔ واردات کے دوران ملزمان نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 829926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829926/کراچی-میں-ڈکیتی-کی-انوکھی-واردات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org