0
Saturday 30 Nov 2019 14:55

کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات

کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی، جس میں ملزمان دکاندار سے نقدی چھیننے کے ساتھ ساتھ مرغی کا دس کلو گوشت بھی اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہیں اور اب انوکھی وارداتیں بھی ہونے لگی ہیں۔ ایسی ہی ایک واردات شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں ہوئی جہاں تین ملزمان ایک مرغی کے گوشت کی دکان پر پہنچے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی۔ انہوں ںے دکاندار سے تقریباً 80 ہزار روپے چھینے اور اسی دوران ان کی نظر وہاں تیار دس کلو گوشت پر پڑی تو انہوں نے وہ گوشت بھی لوٹ لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملزمان کے چہرے انتہائی واضح ہیں، جبکہ ان کے تیسرے ساتھی نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔ واردات کے دوران ملزمان نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 829926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش