QR CodeQR Code

افغان جنگ کا محور پاکستان کی جانب منتقل ہو رہا ہے، جنرل پیٹریاس

5 Jul 2011 11:55

اسلام ٹائمز:افغانستان سے روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں امریکی و نیٹو افواج کے ریٹائر ہونے والے کمانڈر نے کہا کہ آئندہ چند مہینوں میں جنگ کا محور پاکستان کے ساتھ مشرقی سرحدوں پر طالبان کی مضبوط پناہ گاہوں کی جانب منتقل ہو جائے گا۔


کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج کے ریٹائر ہونے والے کمانڈر اور سی آئی اے کے نئے ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف افغان جنگ کا محور اب رفتہ رفتہ مشرق میں پاکستان کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔ 4 جولائی کو جنرل پیٹریاس کا وردی میں آخری دن تھا، اب وہ لیون پینٹا کی جگہ لیں گے جنہیں رابرٹ گیٹس کی جگہ وزیر دفاع بنا دیا گیا ہے۔ جنرل پیٹریاس نے افغانستان سے روانگی سے قبل قندھار اور بگرام ایئر فیلڈ پر تقاریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ آئندہ چند مہینوں میں جنگ کا محور پاکستان کے ساتھ مشرقی سرحدوں پر طالبان کی مضبوط پناہ گاہوں کی جانب منتقل ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 83010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83010/افغان-جنگ-کا-محور-پاکستان-کی-جانب-منتقل-ہو-رہا-ہے-جنرل-پیٹریاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org