QR CodeQR Code

ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے امریکہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، لوان جاگاریان

2 Dec 2019 13:14

پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں تہران میں تعینات روس کے سفیر کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ کو خطرہ لاحق ہے اور اس معاہدے کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار امریکہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں تعینات روس کے سفیر لوان جاگاریان نے پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں روس کو مستقل ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں امریکہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ روسی سفیر نے بو شہر میں ایٹمی بجلی پلانٹ کے دوسرے حصہ کی تعمیر میں روس اور ایران کے تعاون کو بہت ہی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے روس پر ایران کے ساتھ تعاون کو تمام شعبوں ميں ختم کرنے کے سلسلے میں بہت زيادہ دباؤ ڈالا لیکن روس نے امریکہ کی دھمکی کو تسلیم نہیں کیا کیونکہ روس ایک مستقل ملک ہے اور اسے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں امریکہ سے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ روسی سفیر نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین، امریکہ کو ایران کے ایٹمی معاملے کو سکیورٹی کونسل میں دوبار اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ روسی سفیر نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ کو خطرہ لاحق ہے اور اس معاہدے کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار امریکہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 830280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830280/ایران-کے-ساتھ-تعاون-کو-فروغ-دینے-لئے-امریکہ-سے-اجازت-لینے-کی-ضرورت-نہیں-لوان-جاگاریان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org