QR CodeQR Code

رضا ربانی کا طلباء کیخلاف غداری کا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ

2 Dec 2019 13:55

اپنے ایک بیان میں پی پی کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ 300 طلباء کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء یونینز پر سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کرکے طالب علم اپنا بنیادی آئینی حق مانگ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے لاہور میں طلباء کے خلاف غداری کا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ 300 طلباء کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء یونینز پر سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کرکے طالب علم اپنا بنیادی آئینی حق مانگ رہے ہیں۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اپنے بنیادی حق کے لیے آواز اٹھانے والے ان طلباءکے خلاف غداری کا مقدمہ واپس لیا جانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 830401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830401/رضا-ربانی-کا-طلباء-کیخلاف-غداری-مقدمہ-واپس-لینے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org