0
Monday 2 Dec 2019 13:55

رضا ربانی کا طلباء کیخلاف غداری کا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ

رضا ربانی کا طلباء کیخلاف غداری کا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے لاہور میں طلباء کے خلاف غداری کا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ 300 طلباء کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء یونینز پر سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کرکے طالب علم اپنا بنیادی آئینی حق مانگ رہے ہیں۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اپنے بنیادی حق کے لیے آواز اٹھانے والے ان طلباءکے خلاف غداری کا مقدمہ واپس لیا جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 830401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش