QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا طلبہ یونین کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جمعیت

3 Dec 2019 18:42

اپنے بیان میں ترجمان جمعیت کراچی نے کہا کہ ملک بھر میں یونینز کی پابندی نے طلبہ کو مختلف گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، جس کے باعث تعلیمی اداروں کا ماحول اور نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ترجمان عبدالاحد طلحہ کا کہنا ہے کہ طلبہ یونین بحالی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بیان قابل تعریف ہے اور جمعیت اسکا خیر مقدم کرتی ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان جمیعت کراچی نے کہا کہ ملک بھر میں یونینز کی پابندی نے طلبہ کو مختلف گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، جس کے باعث تعلیمی اداروں کا ماحول اور نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جمعیت کی ایک لازوال تاریخ موجود ہے، یونین کے دور میں اور اس کی پابندی کے بعد یونین بحال کرنے کی تحریک میں جمعیت کا کوئی ثانی نہیں۔


خبر کا کوڈ: 830561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830561/وزیراعلی-مراد-علی-شاہ-کا-طلبہ-یونین-کے-حوالے-سے-بیان-خیر-مقدم-کرتے-ہیں-جمعیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org