QR CodeQR Code

کوہاٹ میں فائرنگ سے شہریار آفریدی کا کزن زخمی

4 Dec 2019 16:21

پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ ميں ہنگو روڈ پر فائرنگ سے وزير مملکت شہريار آفريدی کے چچا زاد بھائی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی کے چچازاد بھائی اصغر آفریدی ہنگو روڈ پر اپنی دکان میں بیٹھے تھے کہ مسلح ملزم دکان میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی۔ اصغر آفریدی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 830751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830751/کوہاٹ-میں-فائرنگ-سے-شہریار-ا-فریدی-کا-کزن-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org