0
Wednesday 4 Dec 2019 16:21

کوہاٹ میں فائرنگ سے شہریار آفریدی کا کزن زخمی

کوہاٹ میں فائرنگ سے شہریار آفریدی کا کزن زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ ميں ہنگو روڈ پر فائرنگ سے وزير مملکت شہريار آفريدی کے چچا زاد بھائی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی کے چچازاد بھائی اصغر آفریدی ہنگو روڈ پر اپنی دکان میں بیٹھے تھے کہ مسلح ملزم دکان میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی۔ اصغر آفریدی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 830751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش