QR CodeQR Code

پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر

5 Dec 2019 11:38

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ کئی ملزمان ہیں جنہوں نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دیں جبکہ کئی ملزمان کی عدم حاضری پر تو ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا گیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی، اس دوران عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ کئی ملزمان ہیں جنہوں نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دیں جبکہ کئی ملزمان کی عدم حاضری پر تو ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے لہذا ممکن نہیں کہ دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو چھوڑ کر عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنائیں، یہ سینکڑوں کارکنوں سے متعلق کیس ہے، زیادہ کارکنان کی پیروی فیصل چوہدری کر رہے ہیں۔
 
واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے اس وقت کی حکومت کے خلاف دھرنے دیئے تھے۔ اس دوران مشتعل ہجوم نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بولا تھا۔ ان مقدمات میں صدرمملکت عارف علوی بھی نامزد ہیں۔


خبر کا کوڈ: 830891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830891/پارلیمنٹ-حملہ-کیس-وزیراعظم-کی-بریت-درخواست-پر-فیصلہ-موخر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org