QR CodeQR Code

محکمہ تعلیم سندھ میں 37 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان

6 Dec 2019 21:49

سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ ہر سال نئے اساتذہ بھرتی کرے گا، ہر سال 4 ہزار سے زائد اساتذہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کو صوبائی محکمہ تعلیم میں نوکریاں دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیکریٹری تعلیم احسن منگی نے محکمہ تعلیم سندھ میں 37 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔ سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ ہر سال نئے اساتذہ بھرتی کرے گا، ہر سال 4 ہزار سے زائد اساتذہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری سے اپریل کے درمیان بھرتیوں کا عمل مکمل کرلیں گے، خالی اسامیوں کیساتھ ریٹائرڈ اساتذہ کی جگہ بھی بھرتیاں ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 831181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831181/محکمہ-تعلیم-سندھ-میں-37-ہزار-نئی-بھرتیوں-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org