QR CodeQR Code

ایران کا ایٹمی پروگرام شمالی کوریا کے پروگرام سے بہت مختلف ہے: یوکیا آمانو

17 Jul 2009 12:12

اقوام متحدہ کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے نئے جنرل سیکرٹری یوکیا آمانو نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام شمالی کوریا ۰۰۰۰


اقوام متحدہ کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے نئے جنرل سیکرٹری یوکیا آمانو نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام شمالی کوریا کے پروگرام سے "بہت مختلف" ہے کیونکہ ایران نے این پی ٹی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ یوکیا آمانو، ایک سابق جاپانی سفارتکار جو اس ماہ کے اوائل میں آئی اے ای اے کے نئے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں، نے کہا کہ ایران نے اب تک اقوام متحدہ کے انسپکٹرز کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا: "شمالی کوریا کا ایٹمی تنازعہ ایران سے بہت ہی مختلف ہے"۔ اس سے پہلے بھی یوکیا آمانو نے اعلان کیا تھا کہ ہمیں کسی قسم کے شواہد نہیں ملے جو یہ ثابت کر سکیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش میں مصروف ہے۔


خبر کا کوڈ: 8312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8312/ایران-کا-ایٹمی-پروگرام-شمالی-کوریا-کے-سے-بہت-مختلف-ہے-یوکیا-آمانو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org