QR CodeQR Code

پاکستان ترقی کیلئے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، عمران خان

8 Dec 2019 19:08

سارک چارٹر ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سارک ممالک کے دور اندیش رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سارک چارٹر مرتب کیا۔ آج کا دن ہماری توجہ غربت، جہالت، بیماری اور پسماندگی کے خاتمے کی طرف دلاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان انفرادی، قومی اور خطے کی ترقی کے لئے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔ 35ویں سارک چارٹر ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سارک ممالک کے دور اندیش رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سارک چارٹر مرتب کیا۔ آج کا دن ہماری توجہ غربت، جہالت، بیماری اور پسماندگی کے خاتمے کی طرف دلاتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کے لئے پُرعزم ہے، توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔ پاکستان انفرادی، قومی اور خطے کی ترقی کے لئے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، برابری اور باہمی عزت کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے موثر علاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 831520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831520/پاکستان-ترقی-کیلئے-علاقائی-تعاون-کی-طاقت-پر-یقین-رکھتا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org