QR CodeQR Code

سندھ حکومت اور آئی جی سندھ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے

8 Dec 2019 20:45

ايس ايس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان نے 24 نومبر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ وڈیرے ڈاکوؤں کی پشت پناہی کرتے ہیں اور جب پولیس ان کے خلاف کارروائی کرتی ہے تو اعلیٰ حکام پولیس کی مدد نہیں کرتے۔ اس بیان کے بعد ڈاکٹر رضوان کو معطل کرتے ہوئے صوبہ بدر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا مگر آئی جی سندھ اسکے خلاف کھڑے ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت اور آئی جی پولیس کے درميان ايک اور اختلاف سامنے آگيا ہے۔ صوبائی حکومت نے وڈيروں کے خلاف آواز اٹھانے پر ايس ايس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان کو معطل کرکے صوبہ بدر کرنے کا حکم دیا، جس پر آئی جی سندھ نے ڈاکٹر رضوان کو فون کرکے چارج چھوڑنے سے روک دیا۔ ايس ايس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان نے 24 نومبر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ پولیس بااثر وڈیروں اور ڈاکوؤں سے ڈرتی ہے، وڈیرے ڈاکوؤں کی پشت پناہی کرتے ہیں اور جب پولیس ان کے خلاف کارروائی کرتی ہے تو اعلیٰ حکام پولیس کی مدد نہیں کرتے۔ اس بیان کے بعد گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر رضوان کو معطل کرتے ہوئے صوبہ بدر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا مگر آئی جی سندھ اس کے خلاف کھڑے ہوگئے۔ آئی جی نے ڈاکٹر رضوان کر فون کرکے چارج چھوڑنے سے روک دیا اور ہدایت کردی کہ جب تک میں اجازت نہ دوں آپ نے ڈیوٹی جاری رکھنی ہے اور کسی صورت چارج چھوڑنا نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 831535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831535/سندھ-حکومت-اور-آئی-جی-ایک-بار-پھر-ا-منے-سامنے-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org