QR CodeQR Code

آسڑیلیا نے بھی خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی لگا دی

5 Jul 2011 20:22

اسلام ٹائمز:فرانس، ہالینڈ، ڈنمارک اور اسپین سمیت بارہ یورپی ممالک میں حجاب پہننے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے اور اب یہ تعصب آسٹریلیا تک پہنچ گیا ہے۔


سڈنی:اسلام ٹائمز۔ یورپ کے کئی ممالک کے بعد آسڑیلیا نے بھی مسلم خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ آسٹریلیا میں مسلم خواتین کے حجاب پہننے کو ایک برائی تصور کیا جانے لگا ہے اور حکومت نے حجاب کو معاشرتی تعلقات میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں عوامی مقامات اور عدالتوں میں چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس اسٹیشن بلا کر نقاب اتارنے کا کہا جائے گا۔ پابندی کی خلاف ورزی پر سزا کا تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ فرانس، ہالینڈ، ڈنمارک اور اسپین سمیت بارہ یورپی ممالک میں حجاب پہننے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے اور اب یہ تعصب آسٹریلیا تک پہنچ گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 83160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83160/آسڑیلیا-نے-بھی-خواتین-کے-حجاب-پہننے-پر-پابندی-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org