QR CodeQR Code

فیس بک نے جماعت اسلامی کا آفیشل پیج بند کر دیا

10 Dec 2019 07:57

ترجمان جماعت اسلامی صہیب نے دعویٰ کیا ہے کہ فیس بک کا ریجنل آفس بھارت کے شہر دہلی میں قائم ہے جہاں سے انڈین لابی کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ان پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اکاؤنٹ کو بند کیا جا رہا ہے جو مظلوم کشمیریوں کی حمایت کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فیس بک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بند کر دیا ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی صہیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پیج کشمیریوں کی حمایت پر بند ہوا۔ جماعت اسلامی کا آفیشنل پیج 5 لاکھ سے زائد فالوورز پر مشتمل تھا۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے ہزاروں ذاتی اکاؤنٹ اور پیجز کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فیس بک کی اس کھلم کھلا جانبداری و بھارت نوازی کا نوٹس لے اور فوری طور پر ان اکاؤنٹ اور پیجز کو بحال کیا جائے، ایسا نہ کرنے پر فیس بک کو پاکستان میں اپنے کاروبار سے روک دیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ فیس بک پاکستانی مارکیٹ سے اربوں ڈالر کما رہا ہے، فیس بک کا ریجنل آفس بھارت کے شہر دہلی میں قائم ہے جہاں سے انڈین لابی کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ان پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اکاؤنٹ کو بند کیا جا رہا ہے جو مظلوم کشمیریوں کی حمایت کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 831801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831801/فیس-بک-نے-جماعت-اسلامی-کا-ا-فیشل-پیج-بند-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org