0
Tuesday 10 Dec 2019 07:57

فیس بک نے جماعت اسلامی کا آفیشل پیج بند کر دیا

فیس بک نے جماعت اسلامی کا آفیشل پیج بند کر دیا
اسلام ٹائمز۔ فیس بک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بند کر دیا ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی صہیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پیج کشمیریوں کی حمایت پر بند ہوا۔ جماعت اسلامی کا آفیشنل پیج 5 لاکھ سے زائد فالوورز پر مشتمل تھا۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے ہزاروں ذاتی اکاؤنٹ اور پیجز کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فیس بک کی اس کھلم کھلا جانبداری و بھارت نوازی کا نوٹس لے اور فوری طور پر ان اکاؤنٹ اور پیجز کو بحال کیا جائے، ایسا نہ کرنے پر فیس بک کو پاکستان میں اپنے کاروبار سے روک دیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ فیس بک پاکستانی مارکیٹ سے اربوں ڈالر کما رہا ہے، فیس بک کا ریجنل آفس بھارت کے شہر دہلی میں قائم ہے جہاں سے انڈین لابی کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ان پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اکاؤنٹ کو بند کیا جا رہا ہے جو مظلوم کشمیریوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 831801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش