QR CodeQR Code

دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا کے نادہند ہونے کا خطرہ

5 Jul 2011 23:35

اسلام ٹائمز:چار جولائی کو یوم آزادی منانے کے بعد امریکی عوام کو یہ خبر ملی کہ ان کی حکومت دیوالیہ ہونے والی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کی حکومت کو زیادہ سے زیادہ قرض کی حد 14 ہزار 300 ارب ڈالر ہے، جو آئندہ چار ہفتوں میں پوری ہو جائے گی۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی قرض کی حد ختم ہو گئی ہے اور کانگریس نے حکومت کو مزید قرض لینے کی اجازت نہ دی تو دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے نادہندہ ہونے کا خطرہ ہے۔ چار جولائی کو یوم آزادی منانے کے بعد امریکی عوام کو یہ خبر ملی کہ ان کی حکومت دیوالیہ ہونے والی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کی حکومت کو زیادہ سے زیادہ قرض کی حد 14 ہزار 300 ارب ڈالر ہے جو آئندہ چار ہفتوں میں پوری ہو جائے گی۔ اس صورتحال میں امریکی صدر بارک اوباما نے قانون سازوں سے حکومت کو مزید قرض لینے کی اجازت دینے کیلئے قانون سازی کی درخواست کی ہے، مگر کانگریس میں اکثریت نہ رکھنے والے ڈیموکریٹ صدر کو اس حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 83181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83181/دنیا-کی-سب-سے-بڑی-معیشت-امریکا-کے-نادہند-ہونے-کا-خطرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org