QR CodeQR Code

وزیراعظم کیساتھ غلط بیانی کی جا رہی ہے

وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک ایک پیج پہ نہیں ہیں

اسٹیٹ بینک شرح سود زیادہ رکھتا ہے اور پریشان وزارت خزانہ ہوتی ہے

11 Dec 2019 00:41

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ماہر معاشیات ثاقب شیرانی نے کہا کہ پاکستان کے تمام ماہر معاشیات کی متفقہ رائے ہے کہ پاکستان بہت زیادہ سود پر قرض لے رہا ہے اور یہ سرمایہ کاری نہیں ہے، گورنر اسٹیٹ بینک یہ سمجھتے ہیں ان کی پالیسی سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر تیزی سے بڑھائے جا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ماہر معاشیات ثاقب شیرانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ غلط بیانی کی جا رہی ہے اور انہیں معیشت کے درست اعدادو شمار نہیں بتائے جا رہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ماہر معاشیات ثاقب شیرانی نے کہا کہ پاکستان کے تمام ماہر معاشیات کی متفقہ رائے ہے کہ پاکستان بہت زیادہ سود پر قرض لے رہا ہے اور یہ سرمایہ کاری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک یہ سمجھتے ہیں ان کی پالیسی سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر تیزی سے بڑھائے جا سکتے ہیں۔ ہم نے تو یہ بھی دیکھنا ہے کہ جتنی مدت کے لیے سرمایہ کاری کرائی گئی ہے اس کا بعد کیا ہو گا؟ ثاقب شیرانی نے کہا کہ وزیر اعظم  عمران خان کو باریکیوں کا اندازہ نہیں ہے انہیں جس طرح سے معیشت کے حوالے سے بتایا جاتا ہے وہ اسے درست سمجھتے ہیں۔ وزیر اعظم کے ساتھ غلط بیانی کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم کو یہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ سرمایہ کاری ہے۔ پورٹ فولیو انویسٹمنٹ اور فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں بہت فرق ہے۔ انہوں ںے کہا کہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک پاکستان ایک پیچ پر نہیں ہیں اور یہ ہو بھی نہیں سکتے۔ اسٹیٹ بینک شرح سود کو زیادہ رکھتا ہے لیکن پریشانی وزارت خزانہ کو ہوتی ہے اور ساری تکلیف بھی وزارت خزانہ ہی اٹھاتی ہے۔ ماہر معاشیات نے کہا کہ حکومت اس سال 400 ارب روپے قرض کی مد میں اضافی رقم واپس کرے گی لیکن یہی رقم اگر پی ایس ڈی پی میں لگاتے تو فائدہ ہوتا یا جو سبسڈیز کاٹی ہیں یہ سارے پیسے وہاں لگ سکتے تھے۔ یہ رقم واپس جائے گی تو پاکستان کے روپے کی قدر کم ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 831995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831995/وزارت-خزانہ-اور-اسٹیٹ-بینک-ایک-پیج-پہ-نہیں-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org