QR CodeQR Code

ہائیکورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا

12 Dec 2019 11:48

تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر کریں گے، اس سکے علاوہ منصوبے میں تحقیقات کی خاطر بہت جلد تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر کریں گے، اس سکے علاوہ منصوبے میں تحقیقات کی خاطر بہت جلد تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔  واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو 45 دن کے اندر بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 832248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832248/ہائیکورٹ-کے-حکم-پر-ایف-ا-ئی-اے-نے-بی-آر-ٹی-منصوبے-کی-تحقیقات-کا-آغاز-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org