QR CodeQR Code

کشمیریوں کیلئے تہاڑ جیل گوانتانام بے ہے، راجہ فاروق

13 Dec 2019 14:57

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور تقسیم کشمیر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور تقسیم کشمیر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ ساری سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا قومی فریضہ ادا کرے۔ کشمیریوں کے لئے تہاڑ جیل گوانتانا موبے ہے۔ یاسین ملک اور دیگرحریت رہنما آج بھی وہاں قید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔ تقریب سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن خواجہ منظور قادر ڈار اور سیکرٹری نجم ثاقب نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 832473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832473/کشمیریوں-کیلئے-تہاڑ-جیل-گوانتانام-بے-ہے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org