QR CodeQR Code

حضور سرور کائنات کی حیات طیبہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہے، فائزہ نقوی

14 Dec 2019 20:13

جے یو پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں انسان کی بے راہ روی اور مشکلات کا باعث اسلامی تعلیمات سے دوری ہے، ہمیں قرآن کا پیغام اپنی آئندہ نسلوں تک پہنچانے کیلئے خود بھی نمونہ بننا پڑے گا، آج مسلمانوں کی بے حسی کے باعث فلسطین اور کشمیر کے مسلمان یہود و ہنود کی قید میں مجبور زندگی بسر کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی کی زیر صدارت جشن میلادالنبی کا مرکزی سیکرٹریٹ میں اہتمام کیا گیا، جس میں حضور سرور کونین کی شان اقدس میں ہدیہ درود و سلام اور نعت و منقبت کے ذریعے شان رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔ جشن میلادالنبی سے جے یو پی شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل شمسہ قادری، پنجاب کی صدر ڈاکٹر طاہرہ چشتی، صوبائی جنرل سیکرٹری حمیرا بیگ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ رسول پر عمل کرکے ہم اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔

فائزہ نقوی کا کہنا تھا کہ حضور سرور کائنات کی حیات طیبہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہے، آج کے دور میں انسان کی بے راہ روی اور مشکلات کا باعث اسلامی تعلیمات سے دوری ہے، ہمیں قرآن کا پیغام اپنی آئندہ نسلوں تک پہنچانے کیلئے خود بھی نمونہ بننا پڑے گا، آج مسلمانوں کی بے حسی کے باعث فلسطین اور کشمیر کے مسلمان یہود و ہنود کی قید میں مجبور زندگی بسر کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 832620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832620/حضور-سرور-کائنات-کی-حیات-طیبہ-ہمارے-لیے-نمونہ-عمل-ہے-فائزہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org