QR CodeQR Code

امریکی شہریوں کے لیے ٹریول الرٹ جاری

14 Dec 2019 09:49

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں موجود امریکی شہری پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں اور بھارت کی شمال مشرقی ریاست میں غیر ضروری سفر سے منع کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں امریکی شہریوں کے لیے ٹریول الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں امریکی شہریوں کو  مظاہروں والے مقامات سے دور رہنے اور بھارت کی شمال مشرقی ریاست میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں موجود امریکی شہری پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اطراف پر نظر رکھیں اور حالات سے باخبر رہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں شہریت ترمیمی بل کےخلاف مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیےجا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 832622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832622/امریکی-شہریوں-کے-لیے-ٹریول-الرٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org