QR CodeQR Code

سی پیک اتھارٹی پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، اختر مینگل

14 Dec 2019 22:14

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تحفظات کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا، بلوچوں کو ان کا حق ملنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کی تشکیل میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں اختر مینگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تحفظات کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا، بلوچوں کو ان کا حق ملنا چاہیئے۔ بی این پی مینگل کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی حکومت سے ناراض ہیں۔


خبر کا کوڈ: 832821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832821/سی-پیک-اتھارٹی-پر-ہمیں-اعتماد-میں-نہیں-لیا-گیا-اختر-مینگل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org