QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ہولو کاسٹ ہو رہا ہے، پیر علی رضا بخاری

16 Dec 2019 10:37

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ پیغام پاکستان کی روشنی کو عام کر کے جہالت، نفرت، انتشار و انتہاپسندی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ہولو کاسٹ ہو رہا ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں سائن پاکستان کے زیراہتمام پیغام پاکستان سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر کشمیر ہڑپ نہیں کر سکتا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ انٹرنیشنل اداروں کے دروازوں پر دستک دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لے۔ تقریب میں صوفی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا جس کے بعد پیر سید علی رضا بخاری نے ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔


خبر کا کوڈ: 832976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832976/مقبوضہ-کشمیر-میں-مسلسل-ہولو-کاسٹ-ہو-رہا-ہے-پیر-علی-رضا-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org