QR CodeQR Code

نواز شریف کیخلاف جب کوئی کارروائی ہوئی بھارت نے بلااشتعال فوجی کارروائی شروع کی، غلام سرور خان

16 Dec 2019 11:46

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن جو استعفیٰ لینے کے بغیر جانے پر کسی صورت راضی نہ تھے، ان کا پورا دھرنا صرف ایک چٹ ملنے کے بعد ہی ختم ہوا ہوگا، جس میں لکھا تھا کہ اب بہت ہوگیا یہ ختم کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن جو استعفیٰ لینے کے بغیر جانے پر کسی صورت راضی نہ تھے، ان کا پورا دھرنا صرف ایک چٹ ملنے کے بعد ہی ختم ہوا ہوگا، جس میں لکھا تھا کہ اب بہت ہوگیا یہ ختم کریں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اسی کے پالتو ہیں جس کے نواز شریف اور فیملی ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں نواز شریف کیخلاف جب بھی کوئی کارروائی ہوئی، بھارت نے پاکستان کے خلاف بلااشتعال فوجی کارروائی شروع کی۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت برملا کہتا ہے کہ نواز شریف پر ہم نے انوسٹمنٹ کی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 833006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833006/نواز-شریف-کیخلاف-جب-کوئی-کارروائی-ہوئی-بھارت-نے-بلااشتعال-فوجی-شروع-کی-غلام-سرور-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org