QR CodeQR Code

مل کر بھارتی عزائم کیخلاف حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے، مشتاق منہاس

16 Dec 2019 12:00

اپنے ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے تمام تر ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں نے کبھی اس کے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بھارت کے جارحانہ عزائم روکنے کے لئے قومی حکمت عملی مرتب کرنی چاہئے۔ ہندو توا کے نظریے کو شکست دینے کے لئے اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بھارت کے تمام تر ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں نے کبھی اس کے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔ وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت الحاق کی جو دستاویز پیش کرتا ہے وہ جعلی اور تاریخی حقائق کے خلاف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 833008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833008/مل-کر-بھارتی-عزائم-کیخلاف-حکمت-عملی-مرتب-کرنی-چاہیے-مشتاق-منہاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org