QR CodeQR Code

مشرف کیخلاف فیصلہ غیرآئینی ہی نہیں متعصبانہ بھی ہے، اٹارنی جنرل

17 Dec 2019 20:41

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انور منصور نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر اپیل دائر کرنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر اپیل ہوئی تو اپیل میں غیر قانونی معاملے کی حمایت نہیں کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کا سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہی نہیں بلکہ متعصبانہ بھی ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کا سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ غیر قانونی ہے، فیصلہ غیر آئینی ہی نہیں بلکہ متعصبانہ بھی ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ درست نہیں، کسی بھی مرحلے پر آئین پر عمل نہیں ہوا، وفاقی حکومت نے شکایت کی منظوری ہی نہیں دی، جب کیس فائل کرنے کی منظوری کابینہ نے نہیں دی تو شکایت ہی غیر قانونی تھی، پھر سزا کیسے قانونی ہوسکتی ہے؟ سزا یافتہ لوگوں کو تو آپ نے باہر بھجوا دیا ہے۔ انور منصور نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر اپیل دائر کرنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر اپیل ہوئی تو اپیل میں غیر قانونی معاملے کی حمایت نہیں کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 833338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833338/مشرف-کیخلاف-فیصلہ-غیرآئینی-ہی-نہیں-متعصبانہ-بھی-ہے-اٹارنی-جنرل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org