QR CodeQR Code

پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ، وزیراعظم نے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلالیا

18 Dec 2019 11:12

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہوگا۔ آج شام ہونیوالے اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت کور کمیٹی کے اراکین شریک ہونگے۔ پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے سمیت مجموعی ملکی سیاسی و حکومتی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلہ پر غور و فکر کیلئے وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے کے بعد کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب کو بھی وزیراعظم نے اجلاس کے لیے اسلام آباد بلوا لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہوگا۔ آج شام ہونیوالے اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت کور کمیٹی کے اراکین شریک ہونگے۔ پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے سمیت مجموعی ملکی سیاسی و حکومتی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 833419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833419/پرویز-مشرف-کیخلاف-فیصلہ-وزیراعظم-نے-کور-کمیٹی-کا-ہنگامی-اجلاس-بلالیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org