QR CodeQR Code

لاہور میں 3 مقامات کے علاوہ دیگر پوائنٹس سے رینجرز ہٹانے کا فیصلہ

18 Dec 2019 20:00

پنجاب پولیس نے لاہور شہر کے 3 مقامات کے علاوہ دیگر پوائنٹس سے رینجرز ہٹانے کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اب صرف پی آئی سی، لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب اسمبلی کے باہر رینجرز تعینات رہے گی جبکہ دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی لاہور پولیس خود دیکھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے لاہور شہر میں پی آئی سی پر وکلاء کے حملے کے بعد تعینات کی گئی رینجرز ہٹانے کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 11 دسمبر کو وکلاء نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیا تو پنجاب پولیس نے شہر کے حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کی خدمات مانگی تھی جس کے بعد پی آئی سی، لاہور ہائیکورٹ، پنجاب اسمبلی، گورنر ہاوس، سول سیکرٹریٹ، ایوان اقبال سمیت دیگر 10 مقامات پر رینجرز تعینات کی گئی تھی تاہم اب پنجاب پولیس نے لاہور شہر کے 3 مقامات کے علاوہ دیگر پوائنٹس سے رینجرز ہٹانے کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اب صرف پی آئی سی، لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب اسمبلی کے باہر رینجرز تعینات رہے گی جبکہ دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی لاہور پولیس خود دیکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 833517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833517/لاہور-میں-3-مقامات-کے-علاوہ-دیگر-پوائنٹس-سے-رینجرز-ہٹانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org