0
Wednesday 18 Dec 2019 20:00

لاہور میں 3 مقامات کے علاوہ دیگر پوائنٹس سے رینجرز ہٹانے کا فیصلہ

لاہور میں 3 مقامات کے علاوہ دیگر پوائنٹس سے رینجرز ہٹانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے لاہور شہر میں پی آئی سی پر وکلاء کے حملے کے بعد تعینات کی گئی رینجرز ہٹانے کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 11 دسمبر کو وکلاء نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیا تو پنجاب پولیس نے شہر کے حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کی خدمات مانگی تھی جس کے بعد پی آئی سی، لاہور ہائیکورٹ، پنجاب اسمبلی، گورنر ہاوس، سول سیکرٹریٹ، ایوان اقبال سمیت دیگر 10 مقامات پر رینجرز تعینات کی گئی تھی تاہم اب پنجاب پولیس نے لاہور شہر کے 3 مقامات کے علاوہ دیگر پوائنٹس سے رینجرز ہٹانے کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اب صرف پی آئی سی، لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب اسمبلی کے باہر رینجرز تعینات رہے گی جبکہ دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی لاہور پولیس خود دیکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 833517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش