QR CodeQR Code

ٹانک، پولیس وین پر دستی بم حملے کے زخمی ایس ایچ او دم توڑ گئے

19 Dec 2019 16:06

چند روز قبل دہشتگردوں نے تھانہ گومل کی پولیس وین کو نشانہ بنایا تھا، معمول کی گشت کے دوران حملہ آوروں نے وین پر دستی بم پھینکا، جس میں ایس ایچ او عنایت اللہ سمیت 5 اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے تھے، ایس ایچ او کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے گومل میں پولیس وین پر دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او عنایت اللہ دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک تھانہ گومل کی حدود میں میں پولیس وین پر حملے کے زخمی ایس ایچ او جاںبر نہ ہوسکے، مقامی ہسپتال میں زیر علاج عنایت اللہ آج جاں بحق ہوگئے۔ چند روز قبل دہشت گردوں نے تھانہ گومل کی پولیس وین کو نشانہ بنایا تھا، معمول کی گشت کے دوران حملہ آوروں نے وین پر دستی بم پھینکا، جس میں ایس ایچ او عنایت اللہ سمیت 5 اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے تھے، ایس ایچ او کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا تھا، پولیس وین پر حملہ کرنے والا دہشت گرد جوابی فائرنگ میں مارا گیا تھا، پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کے پاس دھماکا خیز مواد بھی موجود تھا جسے ناکارہ بنانے کیلئے بی ڈی ایس کو طلب کیا گیا تھا۔ ٹانک کے علاقے میں اس واقعے کے بعد پورے علاقے کو محاصرہ کرکے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 833675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833675/ٹانک-پولیس-وین-پر-دستی-بم-حملے-کے-زخمی-ایس-ایچ-او-دم-توڑ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org