QR CodeQR Code

امریکی سفارتخانے کے سیکورٹی اسٹاف کا ناروا سلوک، حاجی عدیل کا چیئرمین سینٹ کو خط

6 Jul 2011 19:53

اسلام ٹائمز:خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے سکیورٹی سٹاف نے ایک رکن پارلیمنٹ کی عزت و احترام کو بالائے طاق رکھا اور اراکین پارلیمنٹ کے پروٹوکول کو بھی نظرانداز کیا، جس پر فوری طور پر دفتر خارجہ کے حکام کو طلب کیا جائے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امریکی سفارتخانے کے سکیورٹی اسٹاف کے ناروا سلوک پر عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر حاجی عدیل نے چیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ حاجی عدیل کی جانب سے چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے سکیورٹی سٹاف نے ایک رکن پارلیمنٹ کی عزت و احترام کو بالائے طاق رکھا اور اراکین پارلیمنٹ کے پروٹوکول کو بھی نظرانداز کیا، جس پر فوری طور پر دفتر خارجہ کے حکام کو طلب کیا جائے اور ان سے اس معاملے کی باز پرس کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 83369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83369/امریکی-سفارتخانے-کے-سیکورٹی-اسٹاف-کا-ناروا-سلوک-حاجی-عدیل-چیئرمین-سینٹ-کو-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org