0
Wednesday 6 Jul 2011 19:53

امریکی سفارتخانے کے سیکورٹی اسٹاف کا ناروا سلوک، حاجی عدیل کا چیئرمین سینٹ کو خط

امریکی سفارتخانے کے سیکورٹی اسٹاف کا ناروا سلوک، حاجی عدیل کا چیئرمین سینٹ کو خط
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امریکی سفارتخانے کے سکیورٹی اسٹاف کے ناروا سلوک پر عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر حاجی عدیل نے چیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ حاجی عدیل کی جانب سے چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے سکیورٹی سٹاف نے ایک رکن پارلیمنٹ کی عزت و احترام کو بالائے طاق رکھا اور اراکین پارلیمنٹ کے پروٹوکول کو بھی نظرانداز کیا، جس پر فوری طور پر دفتر خارجہ کے حکام کو طلب کیا جائے اور ان سے اس معاملے کی باز پرس کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 83369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش