QR CodeQR Code

پرویز مشرف کی لاش کو چوک پر لٹکانے کی بات قانونی اور شرعی لحاظ سے غلط ہے، مفتی محمد نعیم

19 Dec 2019 19:35

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ کے مہتمم نے کہا کہ مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلہ ذاتی اختلاف اور انتقامی بنیاد کا لگتا ہے، لگتا ہے جج نے مشرف کے خلاف فیصلہ ذاتی عناد کی بنیاد پر کیا ہے، لاش چوک پر لٹکانے کی سزا ہمارے موجودہ قانون میں بھی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور معروف دیوبند عالم دین مفتی نعیم نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی لاش کو چوک پر لٹکانے کی بات قانونی اور شرعی لحاظ سے غلط ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعیم نے کہا کہ مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلہ ذاتی اختلاف اور انتقامی بنیاد کا لگتا ہے۔ مفتی نعیم نے کہا کہ لگتا ہے جج نے مشرف کے خلاف فیصلہ ذاتی عناد کی بنیاد پر کیا ہے، لاش کو چوک پر لٹکانے کی بات اخلاقی، قانونی اور شرعی لحاظ سے غلط ہے۔ ممتاز عالم دین نے کہا کہ لاش چوک پر لٹکانے کی سزا ہمارے موجودہ قانون میں بھی نہیں، فیصلے میں ذاتی عناد واضح طور پر نظر آرہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 833719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833719/پرویز-مشرف-کی-لاش-کو-چوک-پر-لٹکانے-بات-قانونی-اور-شرعی-لحاظ-سے-غلط-ہے-مفتی-محمد-نعیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org