QR CodeQR Code

ایگزیکٹیو انجیئرز کی مہربانی سے 1 ارب 20 کروڑ ملازمین کو اضافی تنخواہ دے رہے ہیں، سید مہدی شاہ

6 Jul 2011 20:15

اسلام ٹائمز:گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی نے کہا کہ بحیثیت وزیراعلٰی میرا کوئی دوست اور رشتہ دار نہیں، تمام عوام میرے لئے برابر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ محکموں کے سربراہ ذاتی پسند ناپسند کی بجائے قانون کے مطابق سلوک کریں اور آئندہ میرٹ سے ہٹ کر نوازنے کی کوشش کی گئی تو متعلقہ افسر کو گھر بھیجا جائیگا۔


اسکردو:اسلام ٹائمز۔ سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹیو انجیئرز کی مہربانی سے ایک ارب 20 کروڑ روپے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے اضافی جاری کئے گئِے، اگر اضافی ملازمین بھرتی نہ کئے گئے ہوتے تو نہ صرف ہماری مشکلات میں کمی ہوتی بلک اضافی اخراجات کی بھاری رقم علاقے کی تعمیر پر خرچ کی جاسکتی تھی۔ محکمہ جاتی سربراہان کی میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ اس منصف پر فائز ہونے کے بعد تمام عوام میرے لئے برابر ہیں اور بحیثیت وزیراعلٰی نہ تو کوئی میرا رشتہ دار ہے اور نہ دوست، لہذا افسران میرٹ کے مطابق کام کریں اور دفاتر میں نظام بہتر بنائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مقامی وزیراعلٰی ہونے کے ناطے میں سب کو جانتا ہوں اور تمام حالات سے باخبر ہوں اور مجھے سب معلوم ہے کہ کون کیا کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ محکموں کے سربراہ ذاتی پسند ناپسند کی بجائے قانون کے مطابق سلوک کریں اور آئندہ میرٹ سے ہٹ کر نوازنے کی کوشش کی گئی تو متعلقہ افسر کو گھر بھیجا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 83377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83377/ایگزیکٹیو-انجیئرز-کی-مہربانی-سے-1-ارب-20-کروڑ-ملازمین-کو-اضافی-تنخواہ-دے-رہے-ہیں-سید-مہدی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org