QR CodeQR Code

پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک جوان شہید، چار زحمی

20 Dec 2019 07:22

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق  بارودی سرنگ کا دھماکہ لنڈی کوتل کے علاقے کنڈاؤ سار پوسٹ کے قریب ہوا۔ بارودی سرنگ دھماکے میں لانس نائیک علی اورکزئی شہید ہو گئے آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق  دھماکے میں 4 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب میں مصروف پاک فوج کے جوانوں پر بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک جوان شہید اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق  بارودی سرنگ کا دھماکہ لنڈی کوتل کے علاقے کنڈاؤ سار پوسٹ کے قریب ہوا۔ بارودی سرنگ دھماکے میں لانس نائیک علی اورکزئی شہید ہو گئے آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق  دھماکے میں 4 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 833779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833779/پاک-افغان-سرحد-پر-بارودی-سرنگ-کا-دھماکہ-ایک-جوان-شہید-چار-زحمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org