QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان کا پرویز مشرف سے یکجہتی کیلئے اتوار کو ریلی نکالنے کا اعلان

20 Dec 2019 15:56

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ چیف جسٹس تحریری فیصلے میں استعمال کی گئی زبان پر نوٹس لیں، صرف ایک شخص پر سارا ملبہ ڈال دیا گیا، تفصیلی فیصلے سے قومی جذبات مجروح ہوئے، مشرف فیصلے نے میرٹ پر بھی کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں، پاکستان میں ایسا عدالتی نظام دیکھنا چاہتے ہیں جس میں چھوٹے اور بڑے کو برابر کی سزا ملے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پرویز مشرف سے یکجہتی کیلئے اتوار کو بڑی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر کئی سوالات اٹھا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس تحریری فیصلے میں استعمال کی گئی زبان پر نوٹس لیں، صرف ایک شخص پر سارا ملبہ ڈال دیا گیا، تفصیلی فیصلے سے قومی جذبات مجروح ہوئے۔ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ مشرف فیصلے نے میرٹ پر بھی کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں، پاکستان میں ایسا عدالتی نظام دیکھنا چاہتے ہیں جس میں چھوٹے اور بڑے کو برابر کی سزا ملے۔


خبر کا کوڈ: 833853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833853/ایم-کیو-پاکستان-کا-پرویز-مشرف-سے-یکجہتی-کیلئے-اتوار-کو-ریلی-نکالنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org