QR CodeQR Code

کرم کے ملانہ قبائل کا مسائل کے حل کیلئے امر بالمعروف کمیٹی کا اعلان

20 Dec 2019 23:14

پاراچنار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملانہ قبائل کے عمائدین اور نوجوان قیادت صوبیدار حسین اصغر، حاجی اختر علی، شفیق حسین طوری، عادل حسین، سید افتحار حسین اور سید اسرار حسین نے کہا کہ بجلی اور پانی سمیت ہمارے بہت سارے حقوق غضب کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے ملانہ قبائل نے علاقے کے مسائل کے حل کے لئے امربالمعروف اور نہی عن المنکر کمیٹی تشکیل دی ہے، حکومت ملانہ قبائل کے حقوق اور مسائل سے متعلق اسی کمیٹی سے روابط رکھے۔ پاراچنار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملانہ قبائل کے عمائدین اور نوجوان قیادت صوبیدار حسین اصغر، حاجی اختر علی، شفیق حسین طوری، عادل حسین، سید افتحار حسین اور سید اسرار حسین نے کہا کہ بجلی اور پانی سمیت ہمارے بہت سارے حقوق غضب کئے گئے ہیں، مجبوراً ملانہ کے نوجوانوں نے 20 جوانوں پر مشتمل امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کمیٹی تشکیل دی اور 20 مشران پر مشتمل مشاورتی کونسل بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملانہ قبائل کے نوجوانوں سمیت پورے ملانہ قبائل کی حمایت ہمیں حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 833911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833911/کرم-کے-ملانہ-قبائل-کا-مسائل-حل-کیلئے-امر-بالمعروف-کمیٹی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org