0
Friday 20 Dec 2019 23:14

کرم کے ملانہ قبائل کا مسائل کے حل کیلئے امر بالمعروف کمیٹی کا اعلان

کرم کے ملانہ قبائل کا مسائل کے حل کیلئے امر بالمعروف کمیٹی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے ملانہ قبائل نے علاقے کے مسائل کے حل کے لئے امربالمعروف اور نہی عن المنکر کمیٹی تشکیل دی ہے، حکومت ملانہ قبائل کے حقوق اور مسائل سے متعلق اسی کمیٹی سے روابط رکھے۔ پاراچنار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملانہ قبائل کے عمائدین اور نوجوان قیادت صوبیدار حسین اصغر، حاجی اختر علی، شفیق حسین طوری، عادل حسین، سید افتحار حسین اور سید اسرار حسین نے کہا کہ بجلی اور پانی سمیت ہمارے بہت سارے حقوق غضب کئے گئے ہیں، مجبوراً ملانہ کے نوجوانوں نے 20 جوانوں پر مشتمل امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کمیٹی تشکیل دی اور 20 مشران پر مشتمل مشاورتی کونسل بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملانہ قبائل کے نوجوانوں سمیت پورے ملانہ قبائل کی حمایت ہمیں حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 833911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش