QR CodeQR Code

دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات کیلئے انسداد دہشت گردی کی دو عدالتیں مختص

21 Dec 2019 16:54

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو اور سولہ میں دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔ صوبے بھر کی اے ٹی سی کورٹس سے مقدمات ان دو عدالتوں میں منتقل کئے جائیں گے۔


محکمہ داخلہ سندھ نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات کے لئے انسداد دہسشت گردی کی دو عدالتیں مختص کردیں۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے ایف اے ٹی ایف کی احکامات پر عمل کرتے ہوئے محمکہ داخلہ سندھ نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات کی سماعت کے لئے انسداد دہسشت گردی کی دو عدالتیں مختص کردیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو اور سولہ میں دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔ صوبے بھر کی اے ٹی سی کورٹس سے مقدمات ان دو عدالتوں میں منتقل کئے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹفیکشن متعلقہ عدالتوں کو موصول ہوچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 834067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834067/دہشت-گردوں-کی-مالی-معاونت-کے-مقدمات-کیلئے-انسداد-گردی-دو-عدالتیں-مختص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org