QR CodeQR Code

مودی کی مسلم کش پالیسی نے ہندوستان کو تقسیم کیا ہے

جموں و کشمیر میں لگائی مودی کی آگ ہندوستان بھر میں پھیل چکی، شاہ محمود قریشی

27 Dec 2019 11:37

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سابقہ خارجہ سیکریٹریز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی تشویشناک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اہم خارجہ پالیسی امور پر مشاورتی سلسلے کو تواتر کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو آگ لگائی تھی وہ پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سابقہ خارجہ سیکریٹریز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی تشویشناک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اہم خارجہ پالیسی امور پر مشاورتی سلسلے کو تواتر کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو آگ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لگائی تھی وہ پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے، ترمیمی شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف سیکولر ہندوستان کے حامی سراپا احتجاج ہیں، مودی سرکار کی مسلم کش اور ہندوتوا سوچ نے پورے ہندوستان کو تقسیم کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو 144 دن گزر چکے، ایسے میں ہندوستان اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلیے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 835021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835021/جموں-کشمیر-میں-لگائی-مودی-کی-ا-گ-ہندوستان-بھر-پھیل-چکی-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org