QR CodeQR Code

بی آر ٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن، پی ڈی اے حکام سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ

27 Dec 2019 17:50

پی ڈی اے کیجانب سے سابق اور موجودہ افسران حاضر ہوئے اور تحقیقاتی ٹیم نے ان سے عدالتی احکامات کی روشنی میں سوالات کئے، ایف آئی اے نے پی ڈی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زبانی جوابات کی دستاویزات اگلے ہفتے تک پیش کی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی اے نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے حکام سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ڈی اے حکام کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا جہاں ان سے بی آر ٹی پراجیکٹ پر 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ ایف آئی اے کے مطابق پی ڈی اے کی جانب سے سابق اور موجودہ افسران حاضر ہوئے اور تحقیقاتی ٹیم نے ان سے عدالتی احکامات کی روشنی میں سوالات کئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ڈی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زبانی جوابات کی دستاویزات اگلے ہفتے تک پیش کی جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی آئندہ ہفتے مکمل دستاویز کے ساتھ پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز بی آر ٹی سے متعلق پی ڈی اے کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں اضافے کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 835095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835095/بی-آر-ٹی-منصوبے-میں-مبینہ-کرپشن-پی-ڈی-اے-حکام-سے-8-گھنٹے-تک-پوچھ-گچھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org