0
Friday 27 Dec 2019 17:50

بی آر ٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن، پی ڈی اے حکام سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ

بی آر ٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن، پی ڈی اے حکام سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی اے نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے حکام سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ڈی اے حکام کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا جہاں ان سے بی آر ٹی پراجیکٹ پر 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ ایف آئی اے کے مطابق پی ڈی اے کی جانب سے سابق اور موجودہ افسران حاضر ہوئے اور تحقیقاتی ٹیم نے ان سے عدالتی احکامات کی روشنی میں سوالات کئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ڈی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زبانی جوابات کی دستاویزات اگلے ہفتے تک پیش کی جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی آئندہ ہفتے مکمل دستاویز کے ساتھ پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز بی آر ٹی سے متعلق پی ڈی اے کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں اضافے کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش