QR CodeQR Code

گیس کی قلت نے چولہے اور حکومتی کارکردگی نے نوجوانوں کا جوش ٹھنڈا کردیا، سراج الحق

28 Dec 2019 08:17

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، جہاں وی آئی پی کو پروٹوکول اور غریب کو دھکے ملتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی چیخ و پکار کا حکمرانوں پر کوئی اثر نہیں ہورہا، اُنہیں بھارت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب اور کرپشن ختم کرنے کا نعرہ مذاق بن گیا ہے، گیس کی قلت نے چولہے اور حکومتی کارکردگی نے نوجوانوں کا جوش ٹھنڈا کردیا، لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے فیصلے کابینہ میں ہوتے تھے، اب وزیراعظم صرف مشیروں اور ترجمانوں کی مشاورت سے کرتے ہیں، جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں سرپرائز دے گی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، جہاں وی آئی پی کو پروٹوکول اور غریب کو دھکے ملتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی چیخ و پکار کا حکمرانوں پر کوئی اثر نہیں ہورہا، اُنہیں بھارت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 835180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835180/گیس-کی-قلت-نے-چولہے-اور-حکومتی-کارکردگی-نوجوانوں-کا-جوش-ٹھنڈا-کردیا-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org